نواب شاہ کے علاقے جام صاحب روڑ محلہ سعید آباد میں درندگی کی انتہا
معصوم گونگی بچی کو زیادتی کی نیت سے لیجانے والا ملزم اہل محلہ کے ہتھے چڑھ گیا اہل محلہ نے ملزم کو مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پیش آیا ڈی ایس پی سٹی حبیب الرحمٰن لاشاری کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم پہلے بھی کئی بار علاقہ میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے آج معصوم گونگی بچی کو زیادتی کی نیت سے لے جاتے ہوئے بچی کے شور کرنے پر اہل محلہ نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا متاثرہ بچی کے والدین اور اہلیان محلہ نے ڈی ایس پی سٹی حبیب الرحمٰن لاشاری ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن عبدالطیف تھیم سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ڈی ایس پی سٹی حبیب الرحمٰن لاشاری نے افسوس ناک واقع کا فلفور نوٹس لیا اور متاثرہ بچی کے والدین اور اہلیان محلہ کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی
Category
Show more
Comments - 0
Related videos for بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار USA-PH: