Duration 2:1

Imran Aamir.Poetry شاید میں اپنے دور کا فرہاد ہو گیا USA-PH

1 273 watched
0
89
Published 30 May 2021

غزل دنیا سمجھ رہی ہے کہ برباد ہو گیا میں تو نئے جہان میں آباد ہو گیا اس نے ہی کی تھی ترک تعلق کی ابتدا میں بھی پھر اس کی قید سے آزاد ہو گیا سکھلا رہا ہوں تم کو بھی سیکھا ہؤا سبق دنیا کی ٹھوکروں سے میں استاد ہو گیا ماں باپ کی دعاٸیں جورہتی ہیں میرے سنگ اپنے نصیب پر میں بہت شاد ہو گیا اب تو میں پتھروں سے بھی پانی نکال دوں شاید میں اپنے دور کا فرہاد ہو گیا طاٸر کسی کی یاد کا میں نے پکڑ لیا عامر میں خوش نصیب سا صیاد ہو گیا عمران عامر M. Inayat, Irfan Butt #SadPoetry #BeautifulPoetry #ShadesOfPoetry

Category

Show more

Comments - 118