Duration 3:35

FLT LT SAMAD ALI CHANGEZI (SHAHEED), SJ | PAF DOCUMENTARY |

9 622 watched
0
1 K
Published 10 Sep 2020

فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی (شہید) ستارہِ جرأت پاکستان کے صوبہ بلوچستان نے بھی ایسے بہادر اور جری سپوت پیدا کیے ہیں، کہ جن کی شجاعت اور قربانیوں کی داستانیں آج بھی لہو گرما دیتی ہیں۔ ایسے ہی عظیم سپوتوں میں، کوئٹہ کے ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے، فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی(شہید)کا نام بھی شامل ہے۔ اسلام، وطن اور اپنی سر زمین سے محبت کا جذبہ انہیں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور لے گیا جہاں وہ کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کر کے 1966میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی صف میں شامل ہو گئے۔ بطور فائٹر پائلٹ آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آپ کو اس وقت کے جدید ترین F-104سٹار فائٹر طیاروں سے لیس نمبر 9اسکواڈرن میں تعینات کر دیا گیا۔ 1971کی جنگ کے دوران آپ اسی اسکواڈرن میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ طبلِ جنگ بجتے ہی فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی نمبر 9اسکواڈرن کے ہمراہ کراچی تعینات کر دیئے گئے۔ آپ کے جذبہ جہاد کا اس سے بڑا مظہر اور کیا ہو سکتا تھا کہ اسکواڈرن کو تفویض کئے گئے ہر قسم کے مشن میں آپ اپنا نام رضا کارانہ طور پر پیش کر دیا کرتے تھے۔ فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی نے اس جنگ میں کل ملا کر 11مشنز میں شرکت کی۔ کم عمری اور نسبتاً کم تجربہ بھی آپ کی جارحانہ فطرت اور دشمن ِ وطن کو ہر قیمت پر زک پہنچانے کی خواہش میں مانع نہ ہو سکا۔ دشمن کے ایک ریڈار یونٹ کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنے اور ایک بھارتی طیارے کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچانے کا کارنامہ آپ کے جذبے اور صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ 12دسمبر 1971 کو فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی، اسکواڈرن لیڈر رشید احمد بھٹی کی کمان میں حیدر آباد سندھ کے علاقے میں ایک کامبیٹ ائیر پٹرول مشن کے لئے محوِ پرواز ہوئے۔ اسی اثناء میں ریڈار کنٹرولر نے انہیں علاقے میں دو بھارتی مگ21طیاروں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اگلے ہی لمحے عقاب پر پھیلا چکا تھا۔ عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں نظر آتی ہے انکو اپنی منزل آسما نوں میں آنکھیں سوائے دشمن کے کسی اور کو دیکھنے کی تمنائی نہیں تھیں۔ بھارتی طیارے نظر آتے ہی صرف ایک کال تھی جو انہوں نے اپنے لیڈر کو دی اور اس کے بعد جہاز کا رخ دشمن کی طرف موڑ دیا۔ شاہیں کی زقند نے دشمن کو پلٹنے پر مجبور کر دیا اور اُس نے دفاعی حربے استعمال کیے تاکہ صمد سے بچا جا سکے۔ قریب تھا کہ فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی اسے نشانہ بنا لیتے مگر دوسرے مگ 21طیارے سے فائر ہوئے میزائل کی زد میں آگئے۔ اور یوں اللہ کی طرف سے خالص اللہ کے لئے وطن کی حفاظت کرنے والے فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی جام شہادت نو ش کر گئے۔ مادرِ وطن کی سلامتی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے اعتراف میں فلائٹ لیفٹیننٹ صمد علی چنگیزی کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ ارضِ پاک کے اس جری سپوت کو قوم کا سلام

Category

Show more

Comments - 0